۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
بشر الاسد

حوزہ/ صدارتی انتخابات میں کل 14 ملین 2 لاکھ 39 ہزار ووٹروں نے شرکت کی جس میں  سے 13 ملین 5 لاکھ 40 ہزار 360 رائے دھندگان نے بشار اسد کے حق میں ووٹ دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شام کے صدر بشارالاسد 95 فیصد ووٹوں کےساتھ دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔شام کے دارالحکومت دمشق سمیت مختلف شہروں میں عوام جشن منا رہی ہیں۔

شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مطابق،صدارتی انتخابات میں کل 14 ملین 2 لاکھ 39 ہزار ووٹروں نے شرکت کی جس میں  سے 13 ملین 5 لاکھ 40 ہزار 360 رائے دھندگان نے بشار اسد کے حق میں ووٹ دیا۔

صدارتی انتخابات میں شریک دوسرے 2 امیدواروں محمود مرعی اور عبدالله سلوم عبدالله نے بالترتیب 4 لاکھ 70 ہزار 276 اور2لاکھ 13 ہزار968 ووٹ حاصل کئے۔پارلیمنٹ کے اسپیکر حمدہ صباغ کے کہنے کے مطابق ووٹنگ کا ٹرن آوٹ 78 فیصد رہا۔

واضح رہے کہ بشار الاسد چوتھی بار انتخابات جیتنے کے بعد شام کے صدر کے عہدے پر برقرار ہوئے ہیں۔ 55 سالہ اسد سال 2000 سے صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔ انہوں نے اپنے والد مرحوم حافظ الاسد کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا تھا، جنہوں نے 25 سال سے زیادہ عرصے تک وہاں حکومت کی تھی۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .